10 فروری ، 2017
ماہرین نے معیشت نے بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیوں کو بھارت کے بجائے پاکستان میں سرمایہ کاری کا مشورہ دیدیا ہے۔
امریکی جریدے بیرنز ایشیا نے یہ رپورٹ امریکا اور یورپ کے ممتاز انویسٹ کمپنیوں کی رائے کی روشنی میں شائع کی ہے،جس میں بین الاقوامی کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ بھارت کو بھول جائیں پاکستان میں سرمایہ لگائیں۔
امریکی کمپنی اسٹنلے مورگن کے سی ای او نے کہا ہے کہ سرمایہ کار بھارتی معیشت کے حجم کی وجہ سے پاکستان جیسے ملکوں کو نظر انداز کردیتے ہیں، جہاں شرح نمو بھارت سے کہیں بہتر ہے، پاکستان بنگلا دیش اور سری لنکا میں تجارت اور اسٹاک مارکیٹیں زیادہ بہتر نتائج دے رہی ہیں۔