خصوصی رپورٹس
11 فروری ، 2017

عراق :داعش کمانڈر رشید قسیم ڈرون حملے میں ہلاک

عراق :داعش کمانڈر رشید قسیم ڈرون حملے میں ہلاک

 

خالد حمید فاروقی...یورپ میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اور فرانسیسی ریجن کے لیے دہشت گرد تنظیم داعش کا منصوبہ ساز کمانڈر رشید قسیم عراق میں اتحادی افواج کے آپریشن کے دوران ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

یہ ڈرون حملہ عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے گڑھ موصل کے قریب میں ہوا۔

فرانسیسی شہریت کا حامل رشید قسیم یورپ خصوصاً فرانسیسی بولنے والے یورپی علاقے بشمول فرانس اور بلجیئم میں داعش کیلئے دہشت گردوں کی بھرتی کا انچارج تھا۔

رشید قسیم بلجیئم کے علاقے ’ورویرز‘ میں دہشت گردی سے جڑے ایک واقعے کے حوالے سے بھی ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ قسیم نے ان دو نوجوان فرانسیسی شہریوں کو ذہنی طور پر تیار کیا تھا جنہوں نے شمالی فرانس کے ایک چرچ میں ایک معمر فرانسیسی پادری کو قتل کر دیا تھا۔

فرانسیسی پولیس کے مطابق قاتل رشید قسیم سے رابطے میں تھے، فرانسیسی اور دیگریورپی خفیہ اداروں نے رشید قسیم کو ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :