کھیل
30 جون ، 2012

بنگلادیش حکم امتناع ختم ہونے پر پاکستان آنے کو تیار ہے،ذکا ء اشرف

بنگلادیش حکم امتناع ختم ہونے پر پاکستان آنے کو تیار ہے،ذکا ء اشرف

لاہور… پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ محمد حفیظ میں کپتانی کے حوالے سے کوئی کمی نہیں ،کھلاڑی اگر اچھا نہیں کھیلتا تو اس میں کپتان کا کوئی قصور نہیں۔ لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے اجلاس میں تمام ممالک کے نمائندوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی حمایت کی ہے،بنگلہ دیش کی کرکٹ بورڈ کے چئیرمین مصطفی کمال نے میٹینگ میں یقین دلایا ہے کہ 12 جولائی کے بعد اسٹے ختم ہونے پر پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دانش کنیریا کو انگلش کرکٹ بورڈ کے نوٹس کے بعد مدد کے لیے پیغام دیا تاہم اس نے انکار کر دیا،سلمان بٹ کو ایک عدالت سزا دے چکی ہے،چیف جسٹس سے انصاف کے مطالبہ کا پی سی بی سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید خبریں :