کھیل
13 فروری ، 2017

حیدرآباد: بنگلہ دیش کو فتح کیلئے 356 رنز، بھارت کو 7 وکٹ درکار

حیدرآباد: بنگلہ دیش کو فتح کیلئے 356 رنز، بھارت کو 7 وکٹ درکار

ایک ٹیسٹ پر مشتمل سیریز پر بھارت کی گرفت مضبوط ہوگئی۔ میچ کے چوتھے دن 459 رنز کا ہدف حاصل کرنے والی بنگلہ دیش ٹیم شکست کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اسے ناممکن نظر آنے والی کامیابی کیلیے مزید 356 رنز جبکہ میزبان سائیڈ کو7 وکٹ درکار ہیں۔

مہمان ٹیم بھارت کے 687 رنز چھ کھلاڑی کے آئوٹ کے جواب میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پہلی باری میں 388 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی۔ کپتان مشفیق الرحیم نے ریکارڈ ساز سنچری اسکور کی، وہ آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے، انہوں نے 127 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ا ور ایشون کا شکار بنے۔

امیش یادیو نے3جبکہ ایشون اور رویندرا جدیجہ نے 2،2 وکٹ لیے۔ شکیب الحسن 82 اور مہدی حسن میراز 51 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین تھے۔ ہوم سائیڈ نے 299 رنز کی برتری حاصل لیکن ٹائیگرز کو فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ اور دوسری باری میں چار وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بناکر اننگز کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

چتیشور پجارا 54 اور جدیجہ 16 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ کے ایل راہول 10، کپتان ویرات کوہلی 38 اور اجنکیا رہانے 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔تسکین احمد اور شکیب الحسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 35 اوورز کھیلتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 103رنز بنا لیے تھے۔ تمیم اقبال3 رنز بنا کر ایشون کا شکار بنے۔ سومیا سرکار نے 42 رنز کی اننگز کھیلی اور جدیجا کی گیند پر رہانے کے ہاتھوں کیچ ہوئے، جبکہ مومن الحق نے 27 رنز اسکور کیے ان کی بھی وکٹ ایشون نے لی۔ محمود اﷲاور شکیب الحسن کریز پر موجود ہیں۔

 

 

مزید خبریں :