30 جون ، 2012
ماسکو…این جی ٹی…جوانی میں انسان بڑ ے بڑ ے خطر و ں سے نہیں گھبر اتا، یہ مناظر بھی ایسے ہی دو نوعمر روسی مہم جوؤں کے ہیں جو بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے سینکڑوں فٹ اونچے اسٹیل سے بنے 90سالہ پرانے ریڈیو ٹاور پر جا پہنچے ہیں۔ ان نوجوان مہم جُو نے لوہے کے پیچیدہ پائپوں کے جال میں سے گزر کر اس خطر ناک ٹاور کی اونچائی پر پہنچ کرہی دم لیااور اپنے اس سارے ایڈونچر کو ہیلمٹ میں لگے کیمرے سے بھی ریکارڈ کرتے رہے ۔ عجب غضب شوق میں مبتلا یہ سَر پھرے مہم جُو کسی رسی سے بھی منسلک نہیں تھے جن کی معمولی سی لاپروائی ان کے لئے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔