کاروبار
14 فروری ، 2017

فولاد کی سالانہ پیداوار کم ، طلب زیادہ ہے، اسٹیٹ بینک

فولاد کی سالانہ پیداوار کم ، طلب زیادہ ہے، اسٹیٹ بینک

پاکستان میں اسٹیل اور لوہے کی سالانہ پیداوار 4.5 ملین ٹن ہے جبکہ ملک میں اسٹیل/ لوہے کی سالانہ طلب 7 ملین ٹن ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان لوہے اور سٹیل کی 64 فیصد ضروریات مقامی پیداوار سے پوری کرتا ہے ،جبکہ بقیہ طلب کی تکمیل کےلئے درآمدات پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2015-16 کے دوران لوہے کے اسکریپ اور اسٹیل مصنوعات کی قومی درآمدات میں بالترتیب 35.6 فیصد اور 30.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیل کی مقامی صنعت کے تحفظ اور درآمدات میں کمی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے لوہے کے اسکریپ اور اسٹیل مصنوعات کی درآمد پر عائد ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے اسٹیل کی مقامی صنعت کی ترقی میں مدد ملے گی۔

 

مزید خبریں :