30 جون ، 2012
فلوریڈا…این جی ٹی …امریکی ریاست فلو ریڈا کی ایک مقامی یو نیورسٹی میں سورج کی توانائی نے ایک میوزیشن کا روپ دھار کر مو سیقی کے سُر بکھیرنے شروع کر دئیے ہیں۔ ایک ذہین اسٹوڈنٹ نے سورج کی توانائی کو استعما ل کر تے ہو ئے ایسے20 سن با کسز(Sun Boxes) تیار کیے ہیں جو شمسی طاقت کے ذریعے میوزک ترتیب دیتے ہیں ۔ حیرت انگیز طور پر بیک وقت ہر با کس مختلف سُر نکالتا ہے لیکن جب ان تمام باکسز سے نکلنے والی آواز کا ہوا میں ملاپ ہو تا ہے تو سننے والے جھومنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔