خصوصی رپورٹس
14 فروری ، 2017

لاہور:دھماکےمیں شہید 30سال کی فاطمہ سپردِ خاک

 

 

 

 

سانحہ لاہورمیں شہید ہونے والی30سال کی لڑکی ، فاطمہ کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔فاطمہ جمشید کا ایک ماہ بعد نکاح تھا اور وہ اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ اسی سلسلےمیں شاپنگ کےلئےمال روڈ گئی ہوئی تھی۔فاطمہ جمشید کا بھائی زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

فیروزپورروڈ پر نشترکالونی کےسامنےواقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائشی فاطمہ جمشید نےایک ماہ بعد دلہن بننا تھا۔فاطمہ اپنےچھوٹے بھائی 15سال کےبلال جمشید کےہمراہ خریداری کےسلسلےمیں مال روڈ پر گئی ہوئی تھی۔

اس نےاپنے چھوٹے بھائی کوجوتےخرید کر دیئے،جب وہ اپنے گھرواپس جانے کیلئے روانہ ہوئی تو چیرنگ کراس پہنچتےہی دھماکاہو گیا۔فاطمہ موقع پر ہی شہیدجبکہ بلال جمشید زخمی ہوگیا۔بلال کو اسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ فاطمہ منوں مٹی تلےجا سوئی۔

والدہ نےبتایاکہ فاطمہ کےمنگیترنے امریکا سےآناتھا،فاطمہ 4بہنوں اور 2بھائیوں میں سب سے بڑی تھی۔کل تک جس گھرانے میں ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں تھیں،آج وہاں آنسو اور ہچکیاں ہیں ۔

مزید خبریں :