پاکستان
14 فروری ، 2017

ن لیگ نے پنجاب میں پولیس کا جنازہ نکال دیا، نعیم الحق

ن لیگ نے پنجاب میں پولیس کا جنازہ نکال دیا، نعیم الحق

 

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ کیا یہ سچ نہیں کہ ن لیگ نے پنجاب میں پولیس کا جنازہ نکال دیا ہے، کیا یہ سچ نہیں کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کا ذمے دار صوبے کا وزیر قانون ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نےپولیس پرتنقید نہیں کی حکومت کو اس کاچہرہ دکھایا، پولیس سے اس کا کام چھڑوا کر درباریوں کے ساتھ آوارہ گردی پر لگادیا گیا ہے۔

نعیم الحق نے مزید کہا کہ ن لیگ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں بری طرح ناکام ہوئی ہے، نیکٹاجیسے ادارے کے لیے 180کروڑ نہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگلا بسوں اور اورینج ٹرین کے لیے سرمایہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتا، دونوں بھائیوں کو وسائل کی چوری اور معصوم لہو کا جواب دینا ہو گا۔

مزید خبریں :