پاکستان
14 فروری ، 2017

لاہور واقعہ قومی سلامتی پالیسی کی ناکامی ہے،چانڈیو

لاہور واقعہ قومی سلامتی پالیسی کی ناکامی ہے،چانڈیو

 

مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کہتے ہیں کہ لاہور میں پیش آنے والا کل کا واقعہ حکومت کی قومی سلامتی کی پالیسی کی ناکامی ہے،دہشت گردی کی سب سے منظم کارروائیاں پنجاب میں ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزراءپاناما کے دفاع میں لگے ہیں، پاناما جہنم میں جائے، لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں،فرقہ ورانہ دہشت گردی کی جڑیں پنجاب میں ہیں،وزیراعظم پاناما کوضروردیکھیں مگربڑھتی ہوئی دہشت گردی کو بھی دیکھیں۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نیب پنجاب میں سرگرم ہوئی تونوازشریف کا بیان آگیا،نیب اورایف آئی اے پنجاب میں کارروائیاں کرتی ہیں توان کو اعتراض ہوتا ہے،پنجاب میں ایف آئی اے نے کارروائی کی تو چوہدری نثارسامنے آگئے، وزیرداخلہ صاحب!جہاں بڑی کارروائیاں ہوئی ہیں وہاں آپ غیر حاضر ہیں،وہ کس بات پر بھڑکیں مار رہے ہیں۔

مزید خبریں :