14 فروری ، 2017
دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو طلب کرلیا اور گزشتہ روزایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزفائرنگ پرزبردست احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں سے باز آ جائے۔
ڈی جی ساؤتھ ایشیاء ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالےکر دیا۔
احتجاجی مراسلے میں لکھا گیا کہ شہری آبادی اور جوانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے،بھارت عالمی قوانین اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہاہے، بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔