دلچسپ و عجیب
16 فروری ، 2017

پرتگال چاکلیٹ میلہ، دلچسپ اشیاء لوگوں کی توجہ کا مرکز

پرتگال چاکلیٹ میلہ، دلچسپ اشیاء لوگوں کی توجہ کا مرکز

پرتگال میں چاکلیٹ کا میلہ سج گیا، جہاں چاکلیٹس سے بنی لپ اسٹکس، کیکس، ڈیزرٹ، ٹافیاں، چاکلیٹی مجسمے اور کئی دلچسپ اشیاء لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئیں ہیں۔

پرتگال کے دارلحکومت لسبن میں چاکلیٹ کھانے کے شوقین افراد کے لئے میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اس دلچسپ فیسٹیول سے خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے۔

چاکلیٹ سے سجے اس میلے میں نا صرف بڑے بلکہ بچوں نے بھی بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کیا اور چاکلیٹ سے بنی کئی اشیاء کو نا صرف کھاکر لطف اٹھایا، بلکہ چاکلیٹس سے بنے مجسموں کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی لیں۔

لسبن چاکلیٹ فئیر میں جہاں چاکلیٹس سے بنی لپ اسٹکس خواتین کی توجہ کامرکز بنی رہیں وہیں مختلف کیکس،ڈیزرٹ،ٖٹافیاں اور چاکلیٹ سے تیار کئے گئے کئی مجسموں نے بھی شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی۔

مزید خبریں :