30 جون ، 2012
باکو…این جی ٹی…عام طور آرٹسٹ ایک تصویر کو کینوس پر اتارنے کے لیے پینٹ برش،مارکرز،کلر پینسل یا پھر فریمز کا سہارا لیتے ہیں تاہم ایک آرٹسٹ ایسا بھی ہے جسے ان سب اشیاء کی کوئی ضرورت نہیں۔آذربائیجان سے تعلق رکھنے والےSabir نامی اس آرٹسٹ کو آئل پینٹ اور کروڈ آئل سے پینٹنگز کے شاہکار تیار کرنے کے لیے صرف اپنی باکمال انگلیوں کا سہارا ہی کافی ہے۔یہ ماہر آرٹسٹ اس قدر مہارت سے آئل پینٹ کو کینوس پر انگلیوں کی مدد سے بکھیرتے ہوئے انہیں مبہوت کُن پینٹنگز کی شکل دیتا ہے کہ دیکھنے والی آنکھیں دنگ رہ جاتی ہیں۔