شہر شہر
18 فروری ، 2017

اسلام آباد،بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع

اسلام آباد،بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع

 

آسیہ انصر...اسلام آباد میں دن بھر موسم ابر آلود رہا، ٹھنڈی ہواؤں کے سبب سردی بھی دوبارہ لوٹ آئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوتا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم ابر آلود ہے،ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں نے سردی کا احساس بڑھا دیا ۔

محکمہ موسمیات کہتا ہے کہ بارشوں کے نئے سلسلے میں برف باری اور بارشوں کا مکس رہے گا،اتوار اور پیر کو بارشوں کا زور نسبتاً زیادہ ہو گا، مری اور گلیات میں بھی بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت پنجاب خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں پیر تک بارشوں کا سلسلہ موجود رہے گا، بارشیں تھمیں گی تو درجہ حرارت بڑھ جائیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فروری کے آخری ہفتے میں سرما کی بارشوں کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے جو ملک کے مختلف حصوں میں اچھی بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بنے گا۔

مزید خبریں :