دلچسپ و عجیب
30 جون ، 2012

49سالہ دادی ماں کیوبا سے فلوریڈا تک تیراکی کی مہم کے لیے روانہ

49سالہ دادی ماں کیوبا سے فلوریڈا تک تیراکی کی مہم کے لیے روانہ

لندن…این جی ٹی…برطانیہ سے تعلق رکھنے والی میراتھن تیراک اور49سالہ دادی اماں کیوبا سے امریکی ریا ست فلوریڈا تک تیر اکی کی نئی مہم پر روانہ ہو گئی ہیں۔Penny Palfreyنامی یہ مہم جو خاتون166 کلو میٹر (103میل)طویل فاصلے تک تیراکی کریں گی جس دوران انکا سامناخطرناک شارکس سے بھی ہوگا تاہم انہوں اس خطرے سے نمٹنے کے لیے کسی قسم کے شارک کیج کا سہارانہیں لیا ہے۔پینی نامی ان مہم جو تیراک نے ہوانا کے مقام سے اپنی تیر اکی کی مہم کا آ غاز کیا ہے جسے مکمل ہو نے میں40سے50 گھنٹے لگیں گے۔پینی کا ارادہ ہے کہ وہ کیوبا سے فلوریڈا تک بناء شارکس سے نمٹنے کاحفاظتی پنجر ہ استعمال کیے تیراکی کی یہ مہم کامیابی سے مکمل کرکے یہ فاصلہ طے کرنے والی پہلی شخصیت بن جائیں ۔

مزید خبریں :