01 جولائی ، 2012
لاہور…پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کیلئے 3 مطالبات کی شرط رکھ دی ہے۔ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہمیڈیکل آفیسر کو ڈائریکٹ گریڈ18میں بھرتی کیاجائے،پوسٹ گریجویٹ کا اعزازیہ میڈیکل آفیسر کے برابر کیا جائے اورہیلتھ پروفیشنل الاوٴنس کو بنیادی تنخواہ کے برابر کیا جائے، ینگ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود ملاقات کرکے یقین دہانی کرائیں، تب ہڑتال ختم کریں گے۔