01 مارچ ، 2017
جسٹن بیبر اپنی گلوکاری کے حوالے سے ہی نہیں اکھڑ مزاجی کے حوالے سے بھی شہرت کے حامل ہیں، وہ مداحوں کے ساتھ اپنے خراب رویے کی وجہ سے اکثر میڈیا کی زینت بنتے ہیں۔
بارسلونا میں کنسرٹ کیلئے جاتے ہوئے ایک مداح نےجسٹن بیبر کی گاڑی میں ہاتھ ڈال کر انہیں چھونے کی کوشش کی جس پر بیبر نے اس کا ہاتھ جھٹکنے کی بجائے اسے مکا رسید کیا جس سے اس کا ہونٹ پھٹ گیا، اس کے بعد نوجوان کے منہ سے خون نکل آیا۔
اسی طرح کے بہت سے واقعات سے جسٹن بیبر کی زندگی بھری ہوئی ہے جن میں وہ کبھی اپنے پڑوسی کو تنگ کرتے نظر آتے ہیں ،کبھی کسی مداح کی پٹائی لگاتے ہیں، تو کبھی کسی پو لیس والے کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے دکھا ئی دیتے ہیں۔
کچھ عرصے قبل جسٹن بیبر نشے میں گاڑی چلا رہے تھے، پولیس کے روکنے پر بیبر نے نازیبا الفاظ استعمال کیے، جس پر امریکا بھر میں گلو کار کو ملک سے بے دخل کر نے کے لیے ہزاروں افراد نے مظا ہرے کیے اور بھر پو ر دستخطی مہم بھی چلائی۔
یو ٹیوب کے ذریعے شہرت پانے والےکینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کے پہلے البم ’میری دنیا‘ نے امریکا، کینیڈا، برطانیہ سمیت متعدد مما لک میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے۔
یکم مارچ 1994ء کو کینیڈا کی ریاست اونٹیریو کے شہراسٹین فورڈ میں پیدا ہو نے والے جسٹن بیبرکی پر ورش اکیلی ماں نے کی، بیبرنے چھو ٹی عمر میں ہی گائیکی کےایک مقابلے میںحصہ لیااور دوسرا نمبر حا صل کیا،بیبرکی دلچسپی ہمیشہ مو سیقی میں رہی، ان کی والدہ نے انہیں دو سری سا لگرہ کے موقع پر ایک ڈرم کٹ بطور تحفہ دی، جسے وہ ہر وقت بجا تے رہتے تھے۔
آبائی علاقے میں منعقد ہو نے والے مختلف مقابلوںمیںحصہ لینے کے بعدجسٹن بیبربلندیوں کی طرف بڑ ھنا شروع ہو گئے، پھر بعد میں ان کی والدہ نے مائیکل جیکسن اور اسٹیو ونڈر کے گانوں کی ننھے بیبرکی آواز میں ویڈیو کلپ بنا کر یو ٹیو ب پر ڈالنا شروع کر دیں، جسٹن کی یہ ویڈیو اس کے مدا حوں میں مقبول ہو نا شروع ہو گئی اور وہ شہر ت کی بلندیوں کو چھو نے لگے، ان کی پہلی البم ما ئی ورلڈ نومبر 2009ء میں ریلیز ہوئی اور راتوں رات بے انتہا شہرت پا گئی۔
انہوں نے ایک میوزک کمپنی کے نمائندے یو شیر کے ساتھ معا ہدے پر اس وقت دستخط کیے، جب وہ اپنی پہلی میوزک البم جاری کرنے والے تھے، واضح رہے کہ جسٹن بیبر40میں سےواحدگلو کارہیں جس کا پہلا گانا ان کا البم ریلیز ہو نے سے پہلے ہی آسمان کی بلندیوں کو چھو گیا۔
جسٹن کا البم ’میری دنیا لٹ گئی‘ متعدد ملکوں میں مشہور ہوا،وہ بعد میں اپنے جارحانہ رویے کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہے اور انہیںتنقید کا سامنا کر نا پڑا، اس کے بعد 2015ء میں اپنے نمبر 1 گانے ’واٹ ڈو یو مین‘ کے سا تھ دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی شہرت کو بحال کیا۔
جسٹن بیبر دل پھینک بھی واقع ہوئے ہیں، 2010ء میں ان کا سب سے پہلا افیئر ٹی وی اداکارہ و گلو کا رہ سیلینا گومز کے ساتھ منظر عام پر آیا جن کا ساتھ بہت طویل عرصےنہ چل سکا اور دو سال کے بعد ہی نو مبر 2012ء میں دونوں نے اپنے راستے جدا کر لیے، دو نوں کی ٹو ئٹر پر آنے والی ایک متنا زع تصویر اس کی وجہ بنی اور سیلینا گومز کو بیبرکے مدا حو ں کی طرف سے تلخ باتوں کا سامنا کرنا پڑا۔