خصوصی رپورٹس
02 مارچ ، 2017

سبی مویشی میلے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

سبی مویشی میلے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

 

سبی کا مشہور میلا مویشیاں آج سے شروع ہو گا ۔ ملک بھر سے جانور سبی پہنچ گئے ہیں۔ یہ میلہ پانچ مارچ تک جاری رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے جیو نیوز کو بتایا کہ سبی کا تاریخی میلہ 23فروری سے شروع ہونا تھا تاہم صوبائی حکومت نے ملک میں دہشت گردی کے واقعات کے سوگ میں اسے ملتوی کردیا تھا ۔

صوبائی وزیر زراعت وخزانہ سردار اسلم بزنجو میلہ کا افتتاح کریں گےجبکہ اختتامی تقریب میں گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شرکت متوقع ہے ۔

سبی میلے میں مویشی وزرعی نمائش،سرکس ،میوزیکل شو ،،مینا بازاراور دیگر تقریبات جاری ہیں۔

ڈی سی سبی نے بتایا کہ سبی میلے کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایف سی ،پولیس اور لیویز کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار میلہ کی سیکورٹی کیلئے تعینات کئے گئے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے میلے کی نگرانی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے سبی میلے کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے عارضی طور پر ملتوی کئے گئے سبی میلے کا انعقاد یقینی بنایا ہے۔

بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہےجس کا ثبوت سبی کے تاریخی میلے کا شایان شان انعقاد بھی ہے۔

 

 

مزید خبریں :