پاکستان
01 جولائی ، 2012

ملتان ہائیکورٹ بار میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا

ملتان … ملتان ہائیکورٹ بار میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا، ریسکیو اداروں نے 30 منٹ کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ ہائیکورٹ بار ہال کے قریب کینٹین میں لگی جس نے پھیل کر ہال کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں کینٹین کے سامان کے ساتھ ہائیکورٹ ہال میں رکھا ہوا فرنیچر بھی جل گیا تاہم چھٹی کے باعث کوئی شخص ہال یا کینٹین کے اندر موجود نہیں تھا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ہال کے شیشے توڑ کر 30 منٹ کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

مزید خبریں :