01 جولائی ، 2012
حیدر آباد … عوامی جمہوری پارٹی نے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نذیر مغل کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے 9 جولائی کو مارچ کا اعلان کر دیا۔ عوامی جمہوری پارٹی کے سربراہ ابرار قاضی نے آٹو بھان روڈ پر واقع پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نذیر مغل کو دوبارہ تعینات کرکے یونیورسٹی کے طلباء اور استادوں کے ساتھ دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 60 دن کی جدوجہد کے بعد وائس چانسلر کو ہٹایا گیا تھا تاہم حکومت نے وائس چانسلر کو ایک مرتبہ پھر مسلط کر دیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 9 جولائی کو المنظر جامشورو سے علامہ آئی آئی قاضی کے مزار تک مارچ کیاجائے گا۔ انہوں نے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نذیر مغل کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔