پاکستان
01 جولائی ، 2012

چار سال میں90ہزار نوکریاں دیں،قائم علی شاہ

چار سال میں90ہزار نوکریاں دیں،قائم علی شاہ

خیر پور…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال کے دوران سندھ میں 90 ہزار سے زائد بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں دی ہیں،رواں سال بھی مزید نوکریاں دی جائیں گی،خیرپور میں فیض گنج کے علاقے ظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رواں سال کے دوران صوبے کی مستحق خواتین کے لئے 70 ارب روپے رکھے گئے ہیں،جبکہ سندھ کی ترقی کے لئے نئے وسائل بھی پیدا کئے گئے ہیں جن سے 50 ارب روپے کا فائدہ ہوگا،سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں رواں سال کے دوران 11 بڑے اسپتال بھی قائم کئے جائیں گے جس سے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات میسر ہوسکیں گی،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مخالفین نے صرف عوام کو ورغلانے کا کام کیا ہے۔

مزید خبریں :