01 جولائی ، 2012
خیر پور……وزیراعلیٰ سندھ کے آبائی ضلع خیرپور میں پیپلز پارٹی کے گریجویٹ جیالے نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق کوٹ ڈیجی کے علاقے ابھن شاہ میں بے روزگاری سے تنگ آکر پیپلز پارٹی کا 20 سالہ کارکن تنویر کاندھڑو بجلی کے پول پر چڑھ گیا اور بجلی کی تاروں سے لٹک کر اپنی جان دیدی،اہل علاقہ کے مطابق تنویر کاندھڑو نے بجلی کی تاروں میں ہاتھ دینے سے قبل کئی بار جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے،مقامی ذرائع کے مطابق گریجویٹ تنویر کاندھڑو پیپلز پارٹی کے کارکن تھے،جس نے کئی بار سرکاری ملازمت کے لئے پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں کو درخواستیں دیں،تاہم مایوس رہا ،جس کے بعد نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا دیا بجھا دیا۔