پاکستان
01 جولائی ، 2012

بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کی کفایت شعاری،12کروڑ روپے واپس

کوئٹہ… بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کفایت شعاری کی راہ پر گامزن ہو گئی ہے اور عملی طور اس کا مظاہرہ اس وقت سامنے آیا جب گذشتہ مالی سال کے دوران اپنے اخراجات میں کمی کرکے12کروڑ روپے سے زائد رقم محکمہ خزانہ کو واپس کردی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر محمد اسلم بھوتانی نے اسپیکر کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ کے امور میں مالیاتی ڈسپلن اور کفایت شعاری کی مہم کا اغاز کیا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ پچھلے چار برسوں کے دوران بھی ہرسال اپنے منظور شدہ بجٹ میں سے کروڑوں روپے کی بچت کرکے محکمہ خزانہ کو واپس کردی اس سال بھی بلوچستان اسمبلی سکرٹریٹ نے گذشتہ مالی سال کے دوران اپنے اخراجات میں کمی کرکے12کروڑ روپیسے زائدرقم محکمہ خزانہ کو واپس کردی۔

مزید خبریں :