02 جولائی ، 2012
پیرس. . . .خوشبووٴں کے شہر پیرس میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ہالی وڈ ستاروں کی موجودگی نے شو میں چار چاند لگا دیے۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے اس فیشن شو میں ایک معروف کمپنی کے روایتی اور غیر روایتی ملبوسات پیش کیے گئے۔سرسراتے ہوئے ریشمی ملبوسات میں جب ماڈل ریمپ پر آئیں تو حاضرین جیسے پلکیں جھپکنا تک بھول گئے۔فیشن شو میں ہالی وڈ کے معروف ستارے پائرس بروسنن، جیسیکا البا اور میلا جوووک بھی موجود تھے۔۔ اداکارہ جیسیکا البا کا کہنا تھا کہ انھیں پیرس اور یہاں کے فیشن کے انداز بے حد پسند ہیں اور وہ اس یادگار شو کو کبھی نہیں بھولیں گی۔