کھیل
10 مارچ ، 2017

لاہور قلندر اب پورے پاکستان کے میدان سجائے گی،عاطف رانا

لاہور قلندر اب پورے پاکستان کے میدان سجائے گی،عاطف رانا

پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی طرح دوسرے ٹورنامنٹ میں بھی لاہور قلندر کی کارکردگی قابل ذکر نہیں رہی، 2016ءمیں اظہر علی اور 2017ءمیں یہ ٹیم برینڈن میک کولم کی قیادت میں ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ سے آگے نہ بٹرھ سکی۔

لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے جیو نیوز کے پروگرام "اسکور"میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً نتائج توقعات کے مطابق نہیں اور اس پر لاہور قلندر کے پرستار مایوس ہیں ،لیکن ہم نے اچھی ٹیم بنانے کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر کرکٹ کی حیثیت سے عاقب جاوید کی خدمات حاصل کیں ،ٹیم ہار گئی ایسا کھیل میں ہوتا رہتا ہے،تاہم باوجود اس کے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے،کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں قلندر ایک جز ہے،جو کروڑوں لوگوں کو جوڑنے کا درس دیتا ہے۔

عاطف رانا نے پروگرام کے میزبان سید یحییٰ حسینی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سیزن میں ہم نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ کرایا،ہم نے پنجاب کی سطح پر کرکٹ کے بکھرے ٹیلنٹ کو اکٹھا کیا ،البتہ اس بار ہم پورے پاکستان میں یہ کام کریں گے،پاکستان کے میدان آباد کریں گےاور یہی ہمارا مقصد اور کامیابی ہوگی۔

مزید خبریں :