دنیا
02 جولائی ، 2012

بھارت: بارشیں و لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی

نئی دہلی…بھارت میں گرمی کی شدید لہر کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ بارشو ں اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں ریاست آسام میں کم از کم ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے شمالی بھارت میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع ہے جس کے بعد ملک میں گرمی کی لہر میں کمی واقع ہو جائے گی۔

مزید خبریں :