دنیا
16 مارچ ، 2017

مقبوضہ کشمیر ،دوست کی شہادت پر بلکتے بچے کی تصویر نے انسانیت کو شرمادیا

مقبوضہ کشمیر ،دوست کی شہادت پر بلکتے بچے کی تصویر نے انسانیت کو شرمادیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت نے انسانیت کو شرمادیا ہے، گزشتہ ہفتے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے بچے کی نماز جنازہ ادا کی گئی تو دوست کا حوصلہ جواب دے گیا، چھوٹا سا بچہ پھوٹ پھوٹ کر روپڑا۔

کبھی کبھی ہزاروں لفظ ایک تصویر کے سامنے بے معنی ہوجاتے ہیں،مقبوضہ کشمیر کا یہ ننھا بچہ اپنے شہید دوست کو الوداع کہتے ہوئے ایسے تڑپ کر رویا کہ دیکھنے والوں کو بھی رلا دیا۔

نو سال کے برہان فیاض کا دوست عامر پچھلے ہفتے پلواما میں ہونے والی بھارتی فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہوگیا تھا،عامر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسے ٹارگٹ کیا گیا جبکہ پولیس کے مطابق وہ جھڑپ کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا۔

دوست کی تدفین ہوئی تو 9سالہ بچہ برداشت نہ کرسکا اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑا، اس بچے کے آنسوؤں نے ہر درد مند دل کو دہلادیا۔

برہان کہتا ہے کہ اس نے اپنے بیسٹ فرینڈ کو کھودیا، اب وہ کس کے ساتھ کھیلے گا؟

برہان کی روتی بلکتی تصویر کشمیر میں ہونے والی بربریت کی عکاسی کرتی ہے، یہ تصویر انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش رہنے والوں سے سوال کررہی ہے، کیا اب بھی احساس باقی ہے؟ یا اس کو بھی منوں مٹی تلے دفن کر دیا؟

مزید خبریں :