خصوصی رپورٹس
17 مارچ ، 2017

ایشیاء کے کرپٹ ترین ممالک میں بھارت سب سے اوپر

ایشیاء کے کرپٹ ترین ممالک میں بھارت سب سے اوپر

عالمی جریدے فوربز نے ایشیاء کے کرپٹ ترین ممالک پر مبنی فہرست مرتب کر لی، رپورٹ کے مطابق بھارت کا ایشیاء کے کرپٹ ترین ممالک سرفہرست ہے، جہاں رشوت کی شرح 69 فیصد ہے۔

عالمی جریدے فوربز کی یہ رپورٹ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے کے نتائج پر20 ہزار افراد کی رائے پر مرتب کی گئی ہے۔

سروے کے مطابق بھارت میں تعلیم، صحت، شناخت، پولیس اور یوٹیلیٹی خدمات حاصل کرنے کےلئےرشوت دینا پڑتی ہے۔

رپورٹ میں ویتنام کو ایشیاء کا دوسرا کرپٹ ترین ملک قرار دیا گیاہے۔ ویتنام میں رشوت کی شرح 65 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ، ایشیاء کا تیسرا کرپٹ ترین ملک ہے، جہاں رشوت کی شرح 41 فیصد رہی جبکہ میانمار، کمبوڈیا اور پاکستان میں رشوت کی شرح 40 فیصد رہی۔

مزید خبریں :