دنیا
18 مارچ ، 2017

نیویارک: امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکار کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا

نیویارک: امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکار کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا

امریکی سیکرٹ سروس کے اہل کار کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹس مطابق اس لیپ ٹاپ میں صدر ٹرمپ کی زیر ملکیت ٹرمپ ٹاور کا نقشہ بھی تھا ۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں امریکی سیکرٹ سروس کے ایک اہلکار کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا ہے ۔ جس کے بارے میں ادارے کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ میں ڈیٹا بہت محفوظ ہے ۔

تاہم میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس لیپ ٹاپ میں صدر ٹرمپ کی زیر ملکیت ٹرمپ ٹاور عمارت کا نقشہ بھی تھا ۔

سیکریٹ سروس ادارے نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

مزید خبریں :