20 مارچ ، 2017
کراچی کی احتساب عدالت نے شہر کے مختلف علاقوں میں چائنا کٹنگ کیس کے ملزم شاکر لنگڑا سمیت کے ڈی اے 14 افسران پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نےصحت جرم سے انکار کردیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں چائنا کٹنگ سے متعلق کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزم شاکر لنگڑا سمیت کے ڈی اے 14 افسران پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 7 اپریل کو ریفرنس کےگواہوں کو طلب کرلیا۔ ملزمان میں فیروز بنگالی،عارف خان،عارف حسین نقوی سمیت دیگر شامل ہیں۔
نیب کے مطابق ملزمان نے رفاہی پلاٹ چائنا کٹنگ کرکے عوام کو فروخت کئےجس سے قومی خزانے کو 168 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ملزم شاکر عرف لنگڑا کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔