23 مارچ ، 2017
یوم پاکستان کے موقع پر پہلی دفعہ چین کا فوجی دستہ پریڈ میں شامل ہوا ہے۔چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے دستے نےمعزز مہمانوں کو سلامی دی۔
90 رکنی چینی وفد پریڈ میں شرکت کے لیے پیر کو پاکستان پہنچا تھا۔ چینی دستے کا تعلق پیپلز لبریشن آرمی کی گارڈ آف آنر رجمنٹ سے ہے۔
چینی، دستے کی پریڈ میں شرکت دونوں ملکوں کی لازوال دوستی کی علامت ہے۔چینی صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے پاکستانی قیادت کو یوم پاکستان پر مبارکباد دی گئی۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قیادت کے عزم سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی۔