پاکستان
24 مارچ ، 2017

جامعہ پنجاب پیر کو کھل جائے گی

جامعہ پنجاب پیر کو کھل جائے گی

جامعہ پنجاب میں دو طلبا گروپوں کے درمیان جھگڑے کے باعث آج بھی تعطیل رہی، یونیورسٹی پیر کے روز 27مارچ کو دوبارہ کھل جائے گی۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا تنظیموں کی ہر قسم کی تقریبات پر پہلے ہی پابندی عائد کررکھی ہے،یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹل میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہاسٹل میں رات 10بجے کے بعد طلبا داخل نہیں ہوسکیں گے،یونیورسٹی میں داخلے کے وقت طالب علم حلف نامہ جمع کرانے کے پابند ہوں گے کہ وہ کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوں گے۔

حلف نامے میں والدین کو بھی پابند کردیا گیا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے کے حوالے سے اپنے بچوں کی گارنٹی دیں۔

دوسری طرف یونیورسٹی کا گیٹ نمبر1 کھلا رکھا گیا ہے، باقی تمام گیٹس بند کردیئے گئے ہیں۔

یونیورسٹی ذرائع نے دو طلبا گروپوں میں کشیدگی میں پہل کرنے والے طالب علم کی شناخت کا دعویٰ کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ وہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کا طالب علم ہے۔

مزید خبریں :