دلچسپ و عجیب
04 جولائی ، 2012

روبوٹک لائف گارڈز بھی لوگوں کی جانیں بچانے میدان میں

روبوٹک لائف گارڈز بھی لوگوں کی جانیں بچانے میدان میں

واشنگٹن…این جی ٹی…جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں روزانہ نت نئے روبوٹس سامنے آرہے ہیں جو ہر شعبے میں شاندار صلاحیتیں دکھانے کی قابلیت رکھتے ہیں۔سائنسی دماغوں نے سمندری حادثات کے نتیجے میں لائف گارڈز کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اب روبوٹک لائف گارڈ تیار کرلیے ہیں۔ کیلیفورنیا میں متعارف کروائے گئے 25پونڈ وزنیEmilyنامی یہ روبوٹ گارڈکم و بیش آٹھ گھنٹے مسلسل کام کرنے کی خصوصیات رکھتا ہے اور بیک وقت چھ افراد کو سمندری موجوں سے بچاتے ہوئے بحفاظت ساحل کنارے لاسکتا ہے۔اس روبوٹک گارڈ کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیومشن کے لیے سمندر میں پھینکا جاتا ہے جس کے بعد ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا یہ روبوٹ انسانوں کی بہ نسبت12گنا زیادہ تیز ی سے سمندری لہروں کو چیرتا ہوئے لوگوں کی مدد کو پہنچ جاتا ہے۔

مزید خبریں :