04 جولائی ، 2012
بینجنگ…این جی ٹی…چین کے چڑیا گھر میں ایک بن مانس بھی سگریٹ نوشی کی لت کا شکار ہوگیا ہے۔ اس چینی چڑیا گھر میں مو جود یہ بن مانس سگریٹ نوشی کا اس قدر عادی ہو گیا ہے کہ یہاں آنے والے سیاح اور شائقین پنجروں میں سگریٹ کے ٹوٹے پھینک دیتے ہیں اور یہ انھیں اٹھا کر پیتا دکھائی دیتا ہے۔گذشتہ سال چارلی نامی ایک بن مانس بھی سگریٹ نوشی کی لت کا شکار ہونے کے بعد موت کے منہ میں چلا گیا تھا اور اب چینی چڑیا گھر میں انتظامیہ کی لاپرواہی سے اس بن مانس کی زندگی بھی سگریٹ نوشی کی وجہ سے داؤ پر لگ گئی ہے۔