04 جولائی ، 2012
لاہور… پنجاب کے گورنرسردارلطیف کھوسہ نے کہاہے کہ ججز پلاٹ لے کربیان حلفی دیتے ہیں ، عدلیہ کودوہرا معیارختم کرناہوگا، ،عدلیہ نے اسپیکرکی رولنگ مستردکرکے وزیراعظم کوتونکال دیا،لیکن ججز کے پلاٹ لینے پرپارلیمنٹ میں بحث کی اجازت نہیں دی جاتی۔ لاہورمیں انٹرنیشنل بزنس کانفرنس میں شرکت کے موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہاکہ اگر پارلیمنٹیرین گھر جاسکتا ہے تو جھوٹے بیانِ حلفی پر دوپلاٹ لینے والی مقدس گائے کیوں نہیں۔ انہوں نے سوال کیاکہ اگر ارسلان مونٹی کارلومیں جاکر10ہزار پاوٴنڈ ایک رات میں ہارتاہے توکیااس میں بھی پیپلزپارٹی کی سازش ہے،گورنرپنجاب کا کہناتھاکہ نیٹوسپلائی کے معاملے پر پاکستان کی فتح ہوئی ہے اوریہ جمہوریت کی فتح ہے،نیٹو سپلائی کی بحالی کافیصلہ پیسوں کیلئے نہیں کیا،افغانستان ہماراپڑوسی ملک ہے، اسے مشکل وقت میں تنہانہیں چھوڑاجا سکتا۔