کھیل
05 اپریل ، 2017

پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات ہمیشہ حاضر ہیں ، معین خان

پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات ہمیشہ حاضر ہیں ، معین خان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور ٹیسٹ کپتان معین جنھوں نے پاکستان کے لئے 69ٹیسٹ اور 219ون ڈے کھیلے،ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے میری خدمات ہمیشہ حاضر ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام "اسکور" میں سید یحییٰ حسینی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی وجہ سے آج انھیں دنیا جانتی ہے،انہوں نے گیم آف جنٹلمین کے کھلاڑی کی حیثیت میں اس کھیل میں جو مقام حاصل کیا ،وہ ان کے لئے قابل فخر ہے،البتہ انھیں ایسے کرکڑز پر افسوس ہوتا ہے جو اس کھیل کی ساکھ خراب کرتے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کپتان نے ویسٹ انڈیز میں سرفراز احمد کی قیادت میں ٹی 20سیریز کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بطور کپتان وکٹ کیپر بیٹسمین کو ابھی وقت دیں ،سرفراز کو ابھی بہت سیکھنا ہے،ابھی سے بہت کچھ امیدیں باندھ لینا مناسب نہیں ہوگا۔

پی سی بی میں بطور کوچ ،منیجر اور چیف سلیکٹر کام کرنے کو انہوں نے ایک اچھا تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی مجھے بلایا گیا تو ضرور جاؤں گا،سابق کپتان نے کہا کہ ڈیفنس کراچی میں’’معین خان اکیڈمی‘‘ میں مصروفیات بہت ہیں ،البتہ پی سی بی کے لئے بطور سابق کرکڑ کام کرنا ،پاکستان کرکٹ کے لئے کچھ کر نا اعزاز کی بات ہے۔

مزید خبریں :