04 جولائی ، 2012
اسلام آباد… وفاقی کابینہ نے آج ہونے والے اجلاس میں توہین عدالت کے آئینی ترمیمی بل 2012 کی منظوری بھی دی ۔ بل میں کہاگیا ہے کہ شوکاز نوٹس کے بعد کسی کو عدالت میں براہ راست طلب کرنے کی بجائے صفائی کا موقع ملنا چاہیئے۔ اس سے قبل کابینہ نے نیٹو روٹ سے متعلق دفاعی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق ، اور#دہری شہریت کی اجازت دینے سے متعلق آئین میں ترمیم کے بل کا مسودہ منظور کرلیا۔