06 اپریل ، 2017
انٹر کے امتحانات کے تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا،انٹر بورڈ کراچی کےقائم مقام ناظم امتحانات محمد جعفر نے امتحانات کے انعقاد سے معذرت کرلی۔
محمد جعفر کا ’جیونیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہیں امتحانات کروانے کا تجربہ نہیں ہے، امتحانات کے انعقاد کے لیے ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات لی جائیں۔
ذرائع کے مطابق بور ڈ آف انٹر میڈیٹ کراچی کے تحت امتحانات میں صرف 22 دن باقی ہیں، بورڈ نے تاحال امتحانی مراکز کا انتخاب بھی نہیں کیا، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو ایڈمٹ کارڈ ملنے میں تاخیر کا بھی خدشہ ہے۔