پاکستان
04 جولائی ، 2012

ایفیڈرین کیس: استغاثہ کے گواہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

ایفیڈرین کیس: استغاثہ کے گواہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے ایفیڈرین کیس میں استغاثہ کے ایک گواہ کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی۔ استغاثہ کے گواہ، ہیلتھ آفیسر تنویرخان نے خود کو ہراساں کیے جانے پر ایف آئی اے کے خلاف درخواست دی جس کے مطابق ایف آئی اے اہلکار اسے اٹھا کر لے جاتے ہیں، پہلے او ایس ڈی بنایاگیا، پھر کوئٹہ تبادلہ کردیا گیا۔ عدالت نے اس درخواست پر سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

مزید خبریں :