پاکستان
04 جولائی ، 2012

پشاور:کارخانومارکیٹ سے دو مبینہ شدت پسند گرفتار

پشاور …پشاور کے مصروف تجارتی مرکز کارخانو مارکیٹ میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کارخانو مارکیٹ کے آر جے پلازہ میں کاروائی کی اورایک فلیٹ سے دو مبینہ شدت پسندوں کو دھر لیا۔ گرفتار افراد کا تعلق خیبر ایجنسی کی ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔اُنہیں پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :