کھیل
04 جولائی ، 2012

لندن اولمپکس: 39 رکنی پاکستانی دستے کا اعلان، 18 ہاکی کھلاڑی شامل

لندن اولمپکس: 39 رکنی پاکستانی دستے کا اعلان، 18 ہاکی کھلاڑی شامل

اسلام آباد … پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے لندن اولمپکس کیلئے 39 رکنی دستے کا اعلان کردیا، 18 رکنی ہاکی ٹیم کے نام بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، سابق کپتان ریحان بٹ ٹیم کا حصہ ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے میگا ایونٹ کیلئے 3 دن قبل 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جبکہ 18 رکنی ٹیم کا اعلان 8 جولائی کو کیا جانا تھا۔ پی او اے نے اولمپک دستے کیلئے 39 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ناموں کا اعلان کیا ہے، اس میں ہاکی ٹیم کے 18 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ محمد زبیر اور علی شان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ محمد عمران، وسیم احمد اور ریحان بٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ 6 آفیشلز جائیں گے، اولمپک دستے کے چیف ڈی مشن عاقل شاہ ہوں گے۔ اولمپک دستے کے آفیشلز میں 5 افراد شامل ہیں۔ ایتھلیٹکس کے آفیشلز میں سلمان اقبال اور بشریٰ پروین، کھلاڑیوں میں لیاقت علی، رابعہ عاشق، سوئمنگ کے آفیشلز میں ظوریز لاشاری، فاطمہ لاکھانی، سوئمرز میں انعم بانڈے، اسرار حسین جبکہ شوٹنگ کے آفیشل جاوید لودھی اور شوٹر خرم انعام شامل ہیں ۔

مزید خبریں :