04 جولائی ، 2012
لندن…این جی ٹی…ننھے بچے کو ُسلاناعام طور پر والدین کے لیے ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے اور خاص کرجب بچہ رورہا ہو۔ آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسی بلی سے کروارہے ہیں جس نے روتے ہوئے بچے کو ناصرف بہلایا بلکہ اسکا سر سہلاتے ہوئے اُسے نیند کی آغوش میں بھی پہنچادیا۔یہ ننھا بچہ سورہا تھا کہ اچانک اسکی آنکھ کھل گئی اور اس نے رو نا شروع کر دیا۔ بس پھر کیا تھا اس بلی نے جو کہ بچے کے سامنے ہی بیٹھی تھی ،ناصرف اُسے چپ کروانے کی کوششیں شروع کردیں بلکہ اپنے اگلے ہاتھوں کی مدد سے آہستہ آہستہ اسکا سرتھپکتے ہوئے اسے نیند کی آغوش میں بھی پہنچادیا۔بچے کو دوبارہ خوابِ خرگوش کے مزے لوٹنے بھیجنے والی اس بلی نے بعد ازاں اپنے اس کارنامے پر کیمرے کی جانب فخریہ پوز بھی دیا ۔