04 جولائی ، 2012
برلن…این جی ٹی…4جولائی1776کو برطانیہ سے آزادی کاپروانہ حاصل کرنے والاامریکا آج اپنا236واں یومِ آزادی منارہا ہے۔جہاں اس موقع پر امریکا کی مختلف ریاستوں میں جشن کا سا سماں ہے وہیں جرمنی کی ایک یونیورسٹی کی لائبریری سے دنیا کا500سال پرانا نقشہ دریافت ہوا ہے جس میں امریکا بحیثیت ایک ملک واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔جرمنی کے کارٹوگرافر کے تیار کردہ اس نقشے کی اب تک صرف4کاپیوں کے بارے میں تاریخی ماہرین کے پاس شواہد موجود تھے جس کی اصلی کاپی2007میں امریکا کے حوالے کردی گئی تھی۔یہ پانچویں کاپی پہلی بار منظرِ عام پر آئی ہے جس میں دنیا کو 12حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ تین حصوں کو ملاتا ایک ملک امریکا کے نام سے نقشے پر واضح بطور پر دیکھا جاسکتا ہے۔