05 جولائی ، 2012
لا س اینجلس …ہالی ووڈ اسکرین کوئین انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ بریڈ پٹ ایک اچھے ساتھی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین باپ بھی ہیں، جو ہمیشہ اپنے چھ بچوں کو خوش رکھنا چاہتے ہیں۔ انجلینا جولی اور بریڈپٹ کے چھ بچے اپنے والدین کی فلمی مصروفیات کے سبب ادھر سے ادھر منتقل ہوتے رہتے ہیں۔ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ یہ ایک آسان مرحلہ نہیں ہے اور انہیں شفٹنگ کے دوران ہمیشہ اپنے بچوں کے احساسات کا خیال رہتا ہے کیونکہ وہ چھوٹے ہیں اور ٹھیک طرح سمجھ نہیں سکتے کہ کیا ہو ررہا ہے۔ ان کے مطابق ایسے مواقع پر بریڈ پٹ تمام تر صورت حال کو سنبھال لیتے ۔ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ اس طرح بچے بھی خوش رہتے ہیں اور وہ دونوں بھی۔