کھیل
05 جولائی ، 2012

پی سی بی کا پاک آسٹریلیا سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان

پی سی بی کا پاک آسٹریلیا سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب میں آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 28 اگست سے 10 ستمبر تک یو اے ای میں مد مقابل ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں 28 اگست کو شارجہ ، 31 اگست کو ابو ظہبی اور 3 ستمبر کو شارجہ میں ون ڈے میچزہوں گے،جس کے بعد تین ٹی20 میچز 5 ، سات اور نو ستمبر کو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ ایک روزہ میچز مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے جبکہ ٹی20 میچزرات آٹھ بجے شروع ہوں گے۔

مزید خبریں :