دلچسپ و عجیب
06 جولائی ، 2012

ایتھلیٹ کی بیوقوفی یا جلدبازی، رکاوٹوں کودنے کے بجائے گرادیں

ایتھلیٹ کی بیوقوفی یا جلدبازی، رکاوٹوں کودنے کے بجائے گرادیں

بیجنگ…این جی ٹی…کسی بھی کھیل میں حصہ لینے سے قبل اس کے بنیادی اصولو ں سے آگاہی اور ان پر عمل کر نا لازمی ہو تاہے لیکن چین میں ایک نو جوان ایتھلیٹ نے ریس کے دوران رکھی رکاوٹوں کو کودنے کے بجائے گرانا شروع کر دیاجس کے باعث شکست اور شرمندگی اس کا مقدر بن گئی۔ایک مقامی یونیورسٹی میں منعقد کی گئی اس ریس میں تمام کھلاڑیوں نے رکھی رکاوٹوں کو کود اور دوڑ کر عبور کیا جبکہ اس کھلاڑی نے شروعات تو اسی اصول سے کی لیکن جب اسے اس میں کامیابی نہ ہو ئی تو اس نے رکاوٹوں کو گرا کر سیدھا دوڑنا شروع کر دیا۔اس مزاح کن انداز میں اس نے 110 میٹر کا فاصلہ طے کیا لیکن اس چا لاکی کے باوجود اختتامی لائن کراس کر نے میں پیچھے رہ گیا۔

مزید خبریں :