06 جولائی ، 2012
لندن…این جی ٹی…جب بچے نیا ،نیا چلنا شروع کر تے ہیں تو تین پہیوں والی سائیکل چلانا ان کا محبو ب مشغلہ ہوتا ہے۔ بر طانیہ میں ان بچوں کے اسی شوق کو مدِ نظر رکھتے ہو ئے دو سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کے درمیان ایک دلچسپ سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔ بر طانیہ کے نیشنل سائیکلنگ سینٹر میں منعقد کی گئی اس ریس میں بچوں کے قد کے مطابق پیڈلزکے بغیر والی چھوٹی سائیکلوں کا انتظام کیا گیا تھا۔جیت کی لگن لئے اِن ننھے شہزادوں نے اپنے والدین کی مو جودگی میں پاؤں کی طاقت سے سائیکلیں دوڑائیں جس میں Ashton نامی بچہ 125 میٹر کے فاصلے کوسب سے پہلے طے کر کے فاتح قرار پایا۔