06 جولائی ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی… چین کے شہر Xiaoyiمیں4سال کی ایک بچی 10میٹر گہرے کنوئیں میں گرگئی۔ آدھے میٹر چوڑے اس کنوئیں میں بچی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہوگئے تھے کیونکہ سیوریج اور کیچڑ سے پیدا ہونے والی گیسوں کے باعث اُسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ اس موقع پرفائر فائٹرزنے غیر معمولی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری موقع پر پہنچ کرکنوئیں میں رسی پھینک کر بچی کو آہستہ آہستہ باہر کھینچ نکالا اور موقع پر ہی اُسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔