03 مئی ، 2017
کل جس وڈیرے زید تالپور نے کنری کے تھانیدار کی کرسی پر قبضہ کیا آج اسی دادا گیر باپ کا اکڑو بیٹا پکڑا گیا ،وڈیرے کے آگے کمزوری دکھانے پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ۔
گزشتہ روز جس زمین پر زید تالپور تھانیدار کو بیٹھنے کے لئے کہتا رہا آج اس کا بیٹا حسن تالپور بیٹھا ہوا ’سوری سر، سوری سر ‘ کہنے پر مجبور ہوگیا ،جیو نیوز نے کل زید تالپور کی بدمعاشی اور آج بیٹے کی معافی کی ویڈیو بھی دکھادی۔
کنری تھانے میں فرعونیت کا مظاہرہ کرنے والا وڈیرہ تاحال مفرور ہے،زید تالپور نے تھانے میں بعد ازاں شہر کے بھرے بازار میں ایس ایچ او کو دھمکیاں دی تھیں
زید تالپور اور بیٹے کیخلاف غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرنے پر کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہوا تو دونوں کنری سے فرار ہوگئے ، حسن تالپور کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیامگر باپ زیر تالپور تاحال مفرور ہے ،جو تحریک انصاف کا مقامی عہدیدار اور سابق وزیراعلیٰ لیاقت جتوئی کا داماد ہے۔