04 مئی ، 2017
کراچی میں جاری انٹر کے امتحانات میں حکومت سندھ کے نقل روکنے کے دعوے محض بیانات ہی ثابت ہوئے،انٹر بورڈ کی ویجلنس ٹیموں نے مختلف کالجوں کا دورہ کیا اور نقل کرتے ہوئے کئی طلبا کو پکڑ لیا۔
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات سے قبل حکومت سندھ نے دعوے کیے تھے کہ اس بار نقل بالکل برداشت نہیں کی جائے گی اور نقل روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جائیں گےلیکن یہ اعلانات محض اعلانات ہی رہے عملی طور پرکچھ نہ ہوسکا۔
انٹر امتحانات میں آئے روز نقل کے نئے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں، کہیں بورڈ کی ٹیم امتحانی مراکز سے تھیلے بھربھر کے نقل کا مواد بر آمد کررہی ہے تو کہیں واٹس اپ گروپس کے ذریعے نقل کی جارہی ہے ،جبکہ وقت سے پہلے پرچہ اور ان کے جوابات شوشل میڈیا پر شیئر ہونا بھی اب تو معمول بن چکا ہے۔
دوسری جانب نقل مافیا کی جانب سے نقل روکنے پر گورنمنٹ کالج بفرزون کے اسٹاف کو دبائو کا سامنا ہے اور گزشتہ روز نقل مافیا نے نقل سے روکنے پر کلرک کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔